مہر خبررساں ایجنسی ڈان کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان میں سوات کے علاقے کبل میں پاکستانی فوجی یونٹ پر وہابی دہشت گردوں کےخودکش حملے کے نتیجے میں 11 سکیورٹی اہلکار ہلاک اور 13 زخمی ہوگئے ہیں۔ پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سوات کے علاقے کبل میں آرمی یونٹ پر خودکش حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں 3 سکیورٹی اہلکار ہلاک ہوگئے جب کہ 7 اہلکار زخمی ہوئے، جنہیں فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔ ترجمان پاک فوج کے مطابق خودکش حملہ آرمی یونٹ کے اسپورٹس ایریا میں کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق وہابی دہشت گرد پاکستان میں عدم استحکام پیدا کرنے کے لئے دہشت گردانہ کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔
پاکستان میں سوات کے علاقے کبل میں پاکستانی فوجی یونٹ پر وہابی دہشت گردوں کےخودکش حملے کے نتیجے میں 11 سکیورٹی اہلکار ہلاک اور 13 زخمی ہوگئے ہیں۔
News ID 1878492
آپ کا تبصرہ